16 جون 2013 - 19:30
ڈاکٹر لاريجاني: انتخابات ميں بھاري ٹرن آؤٹ، عوام کی سياسي بالیدگی

اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ کے اسپيکر ڈاکٹر لاريجاني نے کہا ہے کہ انتخابات ميں عوام کي تاريخي شرکت ملت ايران کي سياسي باليدگي اور احساس ذمہ داري کا ثبوت ہے

ابنا: ڈاکٹر لاريجاني نے پير کو پارليمنٹ کے اجلاس کے آغاز ميں اپنے خطاب ميں کہا کہ صدارتي بلدياتي اور اسي طرح پارليمنٹ اور مجلس خبرگان کے ضمني انتخابات ميں ايراني عوام کي شاندار اور غير معمولي شرکت نے ايک بار پھر ايراني عوام کي ملي بصيرت وشعور کو پوري دنيا پر واضح کرديا ہے –پارليمنٹ کے اسپيکر نے کہا ہے کہ کئي ہفتے  تک جاري انتخابي مہم اور پوري متانت اور پرسکون انداز ميں اميدواروں کي طرف سے اپنے پروگرام اور منشور بيان کئے جانے کے بعد ايک يادگار سياسي کارنامہ رقم ہوا کہ جس کي خوشخبري قائد انقلاب اسلامي نے مہينوں قبل ہي دے دي تھي -اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ کے اسپيکر نے کہا کہ اس نعمت کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ اغيار کے پروپيگنڈوں اور ہنگامہ آرائيوں کے مقابلے ميں ايران کي عزت و اقتدار کا تحفظ ہوا اور اسلامي جمہوري نظام  کا قد اور اونچا ہوا -انہوں نے کہا کہ سبھي اميدواروں کا بھي شکريہ ادا کرنا چاہئے کہ جنھوں نے عالمي سطح پر ايران کا وقار اور زيادہ بلند کيا -انہوں نے اميد ظاہر کي کہ ان اميدواروں سے ديگر عہدوں اور محکموں ميں استفادہ کيا جائےگا....../169